وزیراعظم کی سوئس صدر سے ملاقات : کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو


\"\"وزیر اعظم نواز شریف اور سوئس کنفیڈریشن کی صدر ڈورس لیوتھارڈ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں معاون خصوصی طارق فاطمی اور جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر سوئس صدر ڈورس لیوتھارڈ کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان میں معاشی ترقی پر خوشی ہے۔ صدر سوئس کنفیڈریشن ڈورس لیوتھارڈ نے کہا کہ پاکستان میں سازگار ماحول کے باعث سوئس کمپنیاں کام کرنے کے لئے تیار ہیں، 30 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، یقین ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی طلباکو پوسٹ گریجوایٹ وظائف دینے پر سوئس حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے سوئٹزرلینڈ کا غیرامتیازی طریقہ کار قابل تعریف ہے، یقین ہے کہ سوئٹزرلینڈ این ایس جی کے حوالے سے اپنے اصولی مو¿قف پر قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ صورتحال پر تشویش ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہی ہے، برہان وانی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments