لشکر جھنگوی کا رہنما آصف چھوٹو پولیس مقابلے میں ہلاک


\"\"سرکاری ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں کالعدم جماعت اور پولیس کے درمیان ہلاک ہونے والی چار دہشت گردوں میں لشکر جھنگوی کا رہنما آصف چھوٹو بھی شامل ہے۔

پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی رات شیخوپورہ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں بدنام دہشت گرد رضوان عرف آصف چھوٹو ہلاک ہو گیا ہے۔ آصف چھوٹو نے سو سے زائد افراد کو قتل کیا تھا اور اس کے سر کی قیمت تیس لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔ آصف چھوٹو لشکر جھنگوی کے اکرم لاہوری گروپ سے تعلق رکھتا تھا۔

اس مقابلے میں ڈاکٹر شاکراللہ عرف علی سفیان اور نورالامین کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ ڈاکٹر شاکراللہ خیبر پختونخوا میں لشکر جھنگوی کا سربراہ بتایا جاتا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول آصف چھوٹو پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور چیئر مین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ بدھ کی رات ملزمان ایک حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے کی غرض سے لاہور آ رہے تھے کہ انہیں پولیس ناکے پر روکا گیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ ایک دہشت گرد کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments