لڑکی کی حفاظت کر کے عاطف اسلم نے دل جیت لئے


\"\"معروف گلوگار عاطف اسلم نے حال ہی میں اپنے کنسرٹ کے دوران شائقین کی جانب سے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے پر نہ صرف گانا روک دیا بلکہ انھیں وہاں سے نکالا بھی۔ ہفتے کے روز ہونے والے اس کنسرٹ کے دوران عاطف نے اپنا لائیو گانا روک دیا ۔ وہ اچانک حاضرین کی طرف بڑھے اور مبینہ طور پر ایک نوجوان خاتون کو تنگ کرنے والے لڑکوں سے براہ راست مخاطب ہوئے۔ عاطف اسلم نے اپنے سیکورٹی سٹاف کو بلایا اور انہیں پریشان خاتون کو بحفاظت باہر نکالنے کی ہدایت کی۔

سوشل میڈیا پر یہ وڈیو ہزاروں مرتبہ شیئر کی جا چکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم لڑکی کو پریشان کرنے والے لڑکوں سے کہہ رہے ہیں ’کیا تم نے کبھی کوئی لڑکی نہیں دیکھی۔ یہاں تمہاری ماں بہن بھی ہو سکتی تھی۔‘

اطلاعات کے مطابق اس کنسرٹ میں بڑی تعداد میں سننے والے موجود تھے اور یہاں پر بہت سی خواتین کو ہراساں کیا گیا۔

عاطف اسلم نے سکیورٹی کو بلایا جنھوں نے اس لڑکی کو وہاں سے نکالا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کو بازوؤں سے کھینچ کر سٹیج پر پہنچایا گیا۔ عاطف اسلم نے اس یقین دہانی کے بعد ہی فن کا مظاہرہ دوبارہ شروع کیا کہ وہاں موجود تمام لڑکیاں محفوظ ہیں۔

عاطف اسلم کے اس اقدام پر وہاں آنے والے شائقین نے نعرے لگا کر اور تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments