عوام میرا ساتھ دیں تو حکمرانوں کو بھاگنا پڑے گا : بلاول بھٹو


\"\"چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو اسی سال نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے ، لاہور سے حکومت مخالف ریلی کی روانگی سے قبل خطاب کے دوران انہوں نے کہا حکومت کے خلاف تیر کمان سے نکل چکا ہے اور اب بہت جلد عوام کو نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارے کی خبر بھی ملے گی۔ اس موقع پر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے بلاول بھٹو کے قافلے کی روانگی سے قبل ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔ شیخوپورہ میں خطاب کے دوران بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کسان رل گیا ہے ، ہر فصل مہنگی ہے ، حکومت صرف انڈے اور مرغی کے چکر میں لگی ہوئی ہے ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کوئی بولنے والا نہیں ، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے ، اگر حکمران زرداری کے شروع کئے پاک ایران گیس پائپ لائن کو مکمل ہونے دیتے تو آج ملک میں بحران نہ ہوتا۔ اگر شیخوپورہ کے عوام میرا ساتھ دیں گے تو حکمرانوں کو بھاگنا پڑے گا ، یہ حکومت کسان دشمن ہے ، یہ غریب مٹاﺅ حکومت ہے ، میں پوچھتا ہوں اس ملک میں کسان بھوکا سوتا ہے اس ملک میں مزدور بھیک مانگنے پر مجبور ہے ، یہ ملک ترقی کیسے کرسکتا ہے ، اب ہم اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں: ۔  عید مبارک اور نئی بلند ترین رینکنگ پر شکریہ