دہشت گردوں کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا: آرمی چیف


\"\"آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر قائد میں قیام امن کے لئے کام کرتے رہیں گے اور کراچی آپریشن جاری رہے گا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں پر مشتمل 40 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں کراچی کے مسائل اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران تاجر رہنماو¿ں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شکایت کی کہ شہر کے حالات تاجروں کے لئے سازگار نہیں، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پورے طریقے سے نہیں نبھا رہی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تاجر اور صنعت کار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، شہر میں قیام امن کےلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں جو دہشت گردوں کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے، کراچی آپریشن جاری ہے اور یہ شہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments