شہبازگل نےعثمان بزدار کی کرپشن کے وزیراعظم کو باقاعدہ ثبوت دیے: حامد میر


سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ شہبازگل نے عثمان بزدار کی کرپشن کے ثبوت وزیراعظم کو دیے۔ شہبازگل نے وزیراعظم کو کہا کہ عثمان بزدار نااہل ہی نہیں، کرپٹ بھی ہے۔ لہذا میرے لیے اس کا دفاع کرنا بڑا مشکل ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھی وزیراعظم کو شکایت کی اور شہبازگل کو نکال دیا۔ حامد میر نے نجی ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے مجھے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ان کا ورکنگ ریلیشن بالکل ختم ہو چکا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب ان کو کسی اجلاس میں نہیں بلاتے تھے۔

حامد میر نے کہا کہ میرے ذرائع نے مجھے بتایا کہ پھر شہبازگل وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے اور ان کو شکایت کی کہ عثمان بزدار نہ صرف نااہل آدمی ہے بلکہ کرپٹ آدمی بھی ہے۔ شہبازگل نے وزیراعظم عمران خان کو کچھ کرپشن کے ثبوت بھی دیے۔ جس پر عمران خان نے شہبازگل کو ہدایت کی کہ اس وقت عثمان بزدار کے خلاف گیم چل رہی ہے، لہذا تم جاؤ اور عثمان بزدار کے ساتھ کام کرو اور اس کا دفاع بھی کرو۔

اسی بناء پر شہبازگل نے اگلے دن پریس کانفرنس کر دی کہ جس کو عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں، وہ تحریک انصاف چھوڑ دے۔ لیکن اگلے دن انہوں نے خود پی ٹی آئی تو نہیں بلکہ حکومت چھوڑ دی۔ حامدمیر نے کہا کہ جب ان ساری باتوں کا وزیراعلیٰ کو پتا چلا تو انہوں نے وزیراعظم سے شکایت کی کہ شہبازگل بڑا غلط آدمی ہے۔ اس کی آئی جی نے بھی شکایت کی ہے۔ یہ سرکاری اداروں میں مداخلت کرتا ہے۔ لہذا میں اس کو نکالنا چاہتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ نکال دو۔ وزیراعلیٰ نے شہبازگل اور عون چودھری کو اس لیے نکالا کہ پنجاب پر الزام ہے کہ پنجاب کچھ نہیں کر رہا۔ جس پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے کہا کہ مجھے تھوڑا سا بااختیار بنائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).