اسلام آباد میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا، 3 افراد جاں بحق


\"\"

اسلام آباد کی پی ڈبلیوڈی کالونی میں واقع ایک مکان میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ گھرکی چھت اڑگئی جب کہ اطراف کے مکانات کوبھی نقصان پہنچا، کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آوازکے بعد قریبی گھروں کے لوگ خوفزدہ ہوکرگھروں سے باہرنکل آئے۔

دھماکے کے نتیجے میں گھرمیں موجود 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ماں، بیٹی اورایک گھریلوملازمہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments