امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے


\"\"

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری کے موقع پر منتظمین نے شرکا کی تعداد کا اندازہ 8 لاکھ لگایا ہے جو صدر باراک اوباما کی پہلی تقریب حلف برداری میں شامل افراد کی تعداد سے کم ہوگی۔ تقریب حلف برداری میں ہیلری کلنٹن، سابق صدر بل کلنٹن، جمی کارٹر اور جارج ڈبلیو بش بھی شریک ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری پر20 کروڑ ڈالر خرچہ متوقع ہے اور یہ امریکی تاریخ کی مہنگی ترین تقریب حلف برداری ہو گی۔ تقریب کی سیکیورٹی کے لئے 28 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جس پر 10 کروڑ ڈالر خرچہ آئے گا جبکہ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر ہزاروں افراد احتجاج کریں گے جنھیں روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا کے 70 سالہ سابق گورنر سونی پرڈیو کو سیکریٹری زراعت نامزد کر دیا ہے جس کے بعد ٹرمپ کی 15 رکنی کابینہ مکمل ہوگئی ہے۔ سینیٹ کمیٹی نے وزیر دفاع کے طور پر جنرل جیمز میٹس کی نامزدگی کی توثیق بھی کردی ہے۔

ادھرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہوں۔ انھوں نے یہ بات سفیروں کے عشائیے میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے لئے خیرسگالی کے الفاظ ادا کئے۔ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات مثبت سمت میں دیکھ رہا ہوں۔ نومنتخب صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیل اور خوشگوار انداز میں ذکر کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments