کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن سے 4 تشدد زدہ لاشیں برآمد


\"\"

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں عیسب جوکھیوگوٹھ کے قریب لنک روڈ پرواقع ایک خالی پلاٹ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، پولیس نے چاروں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیشی عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

ایس ایس پی ملیرراؤ انوارنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاروں لاشوں کی آنکھوں پرپٹیاں بندھی ہوئی تھیں، ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں تاہم انہیں قریب سے گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments