اسلام آباد میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 3 افراد جاں بحق


\"\"پی ڈبلیو ڈی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد کی پی ڈبلیوڈی کالونی میں واقع ایک مکان میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ گھرکی چھت اڑگئی جب کہ اطراف کے مکانات کوبھی نقصان پہنچا، کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آوازسن کر قریبی گھروں کے لوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔
دھماکے کے نتیجے میں گھرمیں موجود 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ماں، بیٹی اورایک گھریلوملازمہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں: ۔  امریکا کی پہلی مسلمان خاتون جج کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد