ابھرتی معیشتوں میں پاکستان کا شمار ہماری اہم کامیابی ہے : اسحاق ڈار


\"\"وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری خواب پورے اور کچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں۔
کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج اورچینی کنسورشئیم کے درمیان ڈی میوچلائزیشن کے معاہدے پردستخط کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا کہ ماضی میں نہ توروڈ میپ تھا اورنہ ہی کوئی وژن، لیکن اب ایسا نہیں ہے، ہم نے 3 سال میں ترقیاتی اخراجات میں تین گنا اضافہ کیا، پاکستان کے پاس 5 ماہ کے زرمبادلہ کے ذخائرموجود ہیں، عالمی منڈی پاکستان کی معیشت کی بہتری کی معترف ہے، پاکستان کا دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں شمارہونا ہماری اہم کامیابی ہے، قومی ایکسچینج اب ریجنل سٹاک ایکسچینج بن گیا ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی خطے میں بہترین قراردی گئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج اورچین کی کنسورشیم کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے، سٹاک مارکیٹ کے شعبے میں چینی مہارت اورتجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ متحد ہوکرہی ہرمیدان میں آگے بڑھا جاسکتا ہے، شفافیت اورکرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کوشاں ہے، پاناما کے بعد پاکستانی شہریوں کے گلوبل اثاثوں پر نگرانی شروع کردی ہے، ہمارے خواب پورے اورکچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔