سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتے ہیں : آرمی چیف


\"\"سعودی عرب کے سفیر سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا گیا۔ ملاقات میں تربیت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے تربیت کا عمل جاری رہتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتا ہے اور پاک فوج حرمین شریفین کا دفاع اسی طرح کرے گی جیسے وہ پاکستان کا دفاع کر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments