پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکہ : 20 جاں بحق


\"\"پارا چنار کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارا چنار کی سبزی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے، مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور دھماکا خیز مواد پھلوں کی پیٹی میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مارکیٹ میں عوام کا رش تھا جبکہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ایم این اے ساجد طوری کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔