خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں : عمران خان


\"\"پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں اورشرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو اور جاں بحق ہم وطنوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت زخمیوں کی بہترین نگہداشت یقینی بنائے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نہتے شہریوں پرحملہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں، آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں، شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے اور واقعے کی تمام پہلوﺅں سے تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں