جذبہ خیر سگالی کے تحت باغی بھارتی فوجی کو واپس بھیج دیا گیا


\"\"

ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی سپاہی کو وطن واپس بھیجنے کے لئے قائل کیا گیا اور پھر اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

Maj Gen Asif Ghafoor @OfficialDGISPR
Pak Army returning Indian sldr #Chandu Babulal Chohan to India as goodwill. He deserted to Pak on 29 Sep 16 on grievances against his comds.

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی چندو بابولال چوہان اپنے افسران کی زیادتیوں سے تنگ آ کر 29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان آگیا تھا اور اس نے خود کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا تھا، 29 ستمبر کو ہی بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments