بختاور بھٹو کا امداد پتافی کو نصرت سحر سے معافی مانگنے کا حکم


\"\"پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو زرداری اپنے ایک ٹوئٹ میں پارٹی کے وزیر پر برہم نظر آئیں اور کہا کہ ’امداد معافی مانگو‘۔ بختاور بھٹو نے کہا کہ امداد پتافی کو اپنے رویئے پر خاتون رکن سے معافی مانگنا پڑے گی، خواتین کے ساتھ اس طرح کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی قیادت ایک مضبوط خاتون نے کی، یہ ہماری اخلاقیات نہیں ہیں، ایسا برتاو¿ پی پی کی روایات اور اخلاقیات کے منافی ہے۔
بختاور بھٹو کی جانب سے کئے گئے اس ٹویٹ کے فوراً بعد نہ صرف صوبائی وزیر کے ہوش ٹھکانے آ گئے بلکہ وزیر اعلیٰ سندھ جو کل ایوان میں بیٹھے اپنے وزیر کی زبان درازی پر مسکرا رہے تھے، انہیں بھی سمجھ آ گئی کہ پانی سر سے گزر چکا ہے لہٰذا امداد پتافی نے پینترا بدلتے ہوئے بختاور بھٹو کی ہدایت کے بعد نصرت سحر سے معافی مانگنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بلاول بھٹو نے وزیر موصوف کیلئے شو کاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی واقعے پر ایک روز بعد اظہار افسوس کر ڈالا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments