گوجرہ کے قریب ریل کی کار کو ٹکر سے 6 افراد جاں بحق


\"\"کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس نے کار کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
گوجرہ کے قریب چک 93 ج ب میں ایک کار ریلوے کراسنگ پر کھلے پھاٹک سے گزر رہی تھی کہ کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس زد میں آگئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون اور بچے سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت کا سلسلہ رک گیا ہے جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments