زخمیوں کی عیادت کیلئے جنرل قمر جاوید کا دورہ پارا چنار


\"\"آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پارا چنار کا دورہ کر کے گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار میں ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال کا دورہ کر کے گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر آرمی نے زخمیوں سے ان کا احوال پوچھا اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف کے ہمراہ کورکمانڈر پشاور اور آئی جی فرنٹیئر کور بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مقامی قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments