جمہوری نظام میں جھوٹ بولنے پر وزیراعظم استعفیٰ دے دیتا ہے: عمران


\"\"چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں اگر قطری شہزادے کا خط جھوٹا نکلا تو نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی۔
قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جب پاناما میں نوازشریف پکڑے گئے تو تب پہلی بار انہوں نے اعتراف کیا کہ باہر اربوں کے اپارٹمنٹس ہیں، نواز شریف سے پوچھا تو انہوں نے پہلے اسمبلی میں جواب دیا اور پھر عدالت میں کہتے ہیں کہ اس تقریر کو استثنا ہے، وہ سیاسی بیان تھا لہٰذا انہوں نے جھوٹ بولا جب کہ جھوٹ بولنے پر جمہوریت میں وزیراعظم استعفیٰ دے دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے نواز شریف کو سپریم کورٹ میں ہم لے کر آئے اور پہلی بار سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی تلاشی لی جارہی ہے، قطری شہزادے کا خط جھوٹ نکلا تو نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی لہٰذا نواز شریف اب پاناما کیس سے بچنے والے نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں زہرہ بی بی نے جناح ہسپتال کے ٹھنڈے فرش پر جان دیدی کیونکہ یہاں کے بے حس حکمرانوں کو ملک کے ہسپتالوں کی حالت کا علم ہی نہیں جب کہ خود یہ لوگ چیک اپ کے لیے باہر جاتے ہیں یہاں اپنا چیک اپ تک کرانے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران صرف اشتہاروں پر اربوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن ان کو شرم، حیا اور خوف تک نہیں کہ انہیں اللہ کے پاس بھی جانا ہے تاہم پاکستان اب جس دور سے گزررہا ہے وہاں فیصلہ ہوگا کہ کونسا پاکستان بنے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments