ٹرمپ کے حلف اٹھاتے ہی اسرائیل نے فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کے 566 مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دیدی


\"\"

اسرائیلی انتظامیہ نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھاتے ہی مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کیلئے مزید 566 مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دیدی۔ شہر کے ڈپٹی میئر مائر ترجمین نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ٹرمپ کے آنے کا انتظار تھا۔ اسے دسمبر میں سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرار داد منظور ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے روک دیا تھا۔ اس علاقے میں مزید 11000 رہائشی یونٹس بتانے کا پلان زیر غور ہے ابھی واضح نہیں اسے عملی جامہ کب پہنایا جائیگا۔ نئے سب گاٹ زیوو راموت، شورمو میں بنیں گے۔ مائر جو تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ ہیں نے کہا اوباما دور میں ہمارے ہاتھ بندھے تھے لیکن ہم اب آخر کار رہائشی یونٹس تعمیرکریں گے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا فون پر رابطہ ہوا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو سے بات چیت خوشگوار رہی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments