جرمن اخبار نے بھی مریم نواز کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہونے کے شواہد پیش کردیئے


\"\"

جرمن اخبار ’’دی جرمنی ڈیلی‘‘ نے ٹویٹر پر اپنے سوشل میڈیا پیچ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں کو مریم نواز کے پاناما پیپرز میں شامل ہونے پر شبہ ہے ان کے لئے کچھ ثبوت بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔

جرمن اخبار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ٹویٹ کے مطابق مریم نواز پاناما پیپرز میں بتائی گئی آف شور کمپنیز کی بینیفشل آنر ہیں۔

اس کے علاوہ کتاب پاناما پیپرز کے مشترک مصنف اور آئی سی آئی جے کے تفتیشی صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود اگر کچھ لوگوں کو مریم صفدر کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہونے پر شبہ ہے تو، ان کا نام پاناما پیپرز میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحریک انصاف اوردیگر جماعتوں کی جانب سے دایر درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments