سشمتا سین مس یونیورس کے مقابلے میں جج بنیں گی


سابق ملکۂ یونیورس اور بالی وڈ اداکارہ سشمتا سین نے بتایا ہے کہ وہ سنہ 2017 کے مس یونیورس کے مقابلوں میں جج ہوں گی۔ خیال رہے\"\" کہ انھیں فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 23 سال قبل سنہ 1994 میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا تھا۔

انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 سال بعد اسی جگہ جاتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو رکھنے سے قاصر نظر آ رہی ہیں جہاں انھیں کائنات کی حسین ترین دوشیزہ کا تاج پہنایا گيا تھا۔

انھوں نے لکھا: \’جھومتے دل کے ساتھ وہاں جانے کی تیاری کر رہی ہوں۔ میں بہت پرجوش ہوں اور 23 سال بعد فلپائن کے اسی گھر لوٹنے پر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہی ہوں۔‘ انھوں نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا: یہ وہی جگہ ہے جہاں سنہ 1994 میں میری شہرت شروع ہوئی تھی۔

انھوں نے مزید لکھا: \’زندگی نے اپنا چکر پورا کر لیا ہے۔ پہلے مس یونیورس کا خطاب جیتنا پھر اس کی انڈین فرینچائز لینا اور پھر ایک جج کی حیثیت سے 65 ویں مس یونیورس کے لیے منیلا جانا۔ میں اپنے تمام چشم براہ فلپائنی دوستوں کو اب یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہاں یہ مصدقہ ہے۔ ہاں! میں آ رہی ہوں! محل کیتا فلپائن جلد ہی تمہیں دیکھوں گی۔\’

انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئي کے مطابق رواں سال انڈیا کی جانب سے اس مقابلۂ حسن میں روشمیتھا ہری مورتھی شرکت کر رہی ہیں۔ اور مس یونیورس کا یہ مقابلہ رواں سال 30 جنوری کو منعقد ہو رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments