پاکستان کا تیزی سے کرپشن پر قابو والے ممالک میں دوسرا نمبر


\"\"

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں شفافیت میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرپشن میں کمی کے حوالے سے 9 درجے بہتری کے ساتھ 116ویں نمبر پر آگیا ہے۔ دنیا کے سب سے زیادہ بدعنوان ممالک میں پہلے کی طرح گزشتہ سال بھی صومالیہ، جنوبی سوڈان اور شمالی کوریا بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

1996 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کرپشن میں کمی اورشفافیت میں اضافے کے لحاظ سے نچلے ایک تہائی بدعنوان ممالک کی فہرست سے باہر آچکا ہے جبکہ مودی کا نام نہاد شائننگ انڈیا صرف 5 درجے بہتری لاسکا۔ سری لنکا کرپشن کے حوالے سے چار درجے تنزلی کا شکار ہوا، بنگلا دیش دو درجے، نیپال اور ایران 7 درجے جبکہ چین 12 درجے بہتری کے ساتھ کرپشن میں کمی اورشفافیت میں اضافے کی طرف گامزن ہیں۔

ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں 176 ممالک میں شفافیت کے لحاظ سے پاکستان 116ویں نمبر پر ہے جبکہ شفافیت کے لحاظ سے پاکستان کو پہلے کی نسبت 32 پوائنٹس زیادہ دیئے گئے ہیں۔ 2007 میں پاکستان 138 ویں نمبر پر تھا جبکہ شفافیت کے لحاظ سے 100 میں 24 پوائنٹس حاصل کرسکا تھا۔ 2012 میں پاکستان 174 ممالک میں 139 ویں نمبر پر تھا اور اسے 100 میں سے 27 پوائنٹس دیئے گئے تھے۔

2012 ہی میں پاکستان شفافیت کے لحاظ سے 36 ویں نمبر رہا جبکہ 2013 میں نچلے درجے سے 49 ویں نمبر پر، 2014 میں 50 ویں نمبر پر، 2015 میں 52 ویں نمبر پر جبکہ 2016 میں نچلے ترین درجے سے 61 ویں نمبر پر رہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments