کنگنا نے صحافی کو طمانچہ دے مارا


\"\" بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پران کے منہ پر ہلکا سا طمانچہ دے مارا جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت میڈیا سے بات چیت کے دوران خوشگوار ماحول میں محو گفتگو تھیں کہ اس دوران صحافی نے ان سے فلم میں پولیس کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال کیا جس پر اداکارہ نے تسلی بخش جواب دیا تاہم صحافی کی جانب سے جذبات کے ساتھ جواب دینے کا مطالبہ کیا گیا تو اداکارہ نے اسی خوشگوار موڈ میں صحافی کے منہ پر ہلکا سا طمانچہ دے مارا جس سے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ کنگنا رناوت بھی اس کے بعد مسکراتے ہوئے چلتی بنیں لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔


Comments

FB Login Required - comments