وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہی ہے، شیخ رشید


\"\"

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاشرہ کرپشن سے پاک ہونے تک ملک ترقی نہیں کرے گا، پاناما لیکس کا ایک کیس عدالت کے اندر انصاف اور حقیقت پر لڑا جا رہا ہے جبکہ دوسرا باہر دھمکی کی گندی زبان میں لڑا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے جمع کرایا گیا قطری شہزادے کے خط سمیت تمام دستاویزات جعلی ہیں لیکن اگر کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا  تو قبول کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاناما کیس میں 2 پٹاریاں کھلی ہیں لیکن ابھی تک مخدوم علی خان اور شاہد حامد کی پٹاری سے کچھ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ زمانہ نہیں جب جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر حملہ کیا گیا تھا لیکن وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہی ہے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں