ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں نوازشریف کی 3 نسلوں کا احتساب ہورہا ہے، طارق فضل چوہدری


\"\"

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میڈیا کے سامنے الزامات لگاتی ہے اور اعلیٰ عدلیہ کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کرتی،  مخالفین اب تک ایک الزام بھی ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں ایسا مقدمہ چل رہا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں وزیراعظم نوازشریف کی 3 نسلوں کا احتساب ہورہا ہے اور پی ٹی آئی کووزیراعظم اوران کے بیٹوں کے درمیان تحائف کے تبادلوں پراعتراض ہے۔ خود کو بڑا لیڈر کہنے والا مریم نواز سے ڈرتا ہے اور عدالت میں مریم نواز کے وزیراعظم کے زیرکفالت ہونے پرکیس لڑرہا ہے جبکہ مریم نوازکبھی کسی سرکاری عہدے پرنہیں رہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی شدہ خاتون زیر کفالت کی تعریف میں نہیں آتی

رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ وزیراعظم کے گوشواروں میں مریم نوازکے زیرکفالت ہونے کا ذکر تک نہیں، مریم نوازشادی شدہ ہیں ان کے اپنے اثاثے اورزرعی اراضی ہے اور انہوں نے نوازشریف کو پراپرٹی کی قیمت ادا کردی تھی، وزیراعظم کی پراپرٹی رکھنے سے مریم نوازان کی زیرکفالت نہیں آجاتیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments