سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر حملہ کرنے والے مرکزی مجرم کو سزا


\"\"لاہور میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقتول گورنر سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر دو سال قبل حملہ کرنے والے مرکزی مجرم ممتاز سندھی کو 16 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے مجرموں کی سزا کو برقرار رکھا ہے
ممتاز سندھی پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاہور کے معروف علاقے لبرٹی چوک میں مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی چوتھی برسی کے حوالے سے تقریب پر دھاوا بول دیا اور اس میں شریک افراد پر حملہ کیا اور زخمی کر دیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممتاز سندھی کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر انھیں مختلف دفعات میں مجموعی طور پر ساڑھے 16 برس کی سزا سنائی ہے۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو سال قبل یعنی 27 جولائی 2015 کو اسی مقدمے کے دیگر پانچ ملزموں عدیل، فرقان، افتخار، وزیر علیٰ اور کاشف منیر کو بھی سزا سنائی تھی۔تاہم ممتاز سندھی کے مفرور ہونے اور بعد میں گرفتار ہونے پر اس کے خلاف مقدمے کی الگ کارروائی کی گئی۔ انسداد دہشت گردی کہ خصوصی عدالت نے ملزم ممتاز سندھی کے خلاف مقدمہ کی کارروائی مکمل ہونے پر سزا سنائی۔مقتول گورنر پنجاب کی برسی کی تقریب پر حملے کا مقدمہ سماجی کارکن عبداللہ ملک نے گلبرگ تھانہ میں درج کرایا تھا۔مجرم ممتاز سندھی قانون کے تحت فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ گزشتہ برس اپریل اسی مقدمہ کے دیگر پانچ مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر چکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments