جنرل راحیل کو فوجی قوانین کے تحت زمین الاٹ کی گئی : ڈی جی آئی ایس پی آر


\"\"میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سرکاری اور فوجی قوانین کے تحت زمین الاٹ کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فوجی افسروں اور جوانوں کو زرعی زمین کی الاٹمنٹ پر کئی روز سے بحث جاری ہے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کی الاٹمنٹس آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوتی ہیں۔ الاٹمنٹ کے معاملے پر آئینی اداروں کے درمیان غلط فہمی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ پاک\"\" فوج کے فوجی افسروں اور جوانوں کو یہ الاٹمنٹ آئینی شق کے تحت کی جاتی ہے، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بھی سرکاری اور فوجی قوانین کے تحت زمین الاٹ کی گئی تاہم فوج کو بدنام کرنے کیلئے زمین الاٹمنٹ کے معاملے پر بحث کی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments