بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دے دی گئی


\"\"بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی جس کے بعد ہریتک روشن کی فلم”کابل“ کو جلد ہی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے بعد پاکستان میں بھی بھارتی فلموں کی نمائش روک دی گئی تھی اور بھارتی ٹی وی چینلز بھی ملک بھر میں بند کردیئے گئے ہیں جب کہ پاکستانی سنیما مالکان کی جانب سے کاروبار متاثر ہونے پر ایک بار پھر بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت طلب کی گئی تھی جس پر حکومت نے اب بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد ہریتک روشن کی فلم”کابل“ کو بھی این او سی جاری کردیا گیا ہے جب کہ فلم کی پاکستان میں نمائش کے مالکانہ حقوق نجی ٹی وی نے خریدے ہیں اور فلم جلد ہی مرکزی اور صوبائی سنسر بورڈز کی اجازت کے بعد ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان سنسر بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن نے فلم ”کابل“ کو این او سی کے باوجود سنسربورڈ سرٹیفکیٹ سے مشروط کیا ہے جب کہ پاکستانی سنیما مالکان نے بھی بھارتی فلم کے شوز کی ایڈوانس بکنگ کرنا شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باعث 4 ماہ سے بالی ووڈ فلموں پر پابندی عائد ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔