انصاف کو دھمکانے اور مفلوج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، شیخ رشید


\"\"

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا وہ بلا وجہ نہیں ہوا، وزراء 5 دن سے ایسی صورتحال پیدا کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑے بڑے ٹھیکے قطریوں کو مل رہے ہیں، جیسے خط سپریم کورٹ میں پیش کئے جا رہے ہیں ایسے خط تو شہزادہ سلیم نے بھی انارکلی کو نہیں لکھے تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب بات سمجھ آ رہی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو کس چیز کی تکلیف ہو رہی ہے، شاہد خاقان عباسی نے 747 بیچ کر ایئر بلیو بنائی جبکہ قطر میں تعینات پاکستانی سفیر نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا اور بہت جلد قوم کو انصاف ملے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments