کرپشن کیس؛ شرجیل انعام میمن کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھرمعطل


\"\"

کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران انعام اکبر، سید منیراورمنیر الطاف میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرنے پر ان کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر معطل اور انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی روک دی۔ کیس کی مزید سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن متحدہ عرب امارات میں ہیں اوران کے وکیل کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن انتہائی علیل ہیں جس کی وجہ سے وہ نہیں آسکتے، جس پرسندھ ہائیکورٹ نے ان کی 31 جنوری تک ضمانت منظور کررکھی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments