ماورا حسین یا ماورا ہوکین؟


\"\"اب گوگل کی غلطیاں پکڑتے میں کہاں اچھا لگتا ہوں؟ مگر سچ سے نظریں چرانا بھی آخر کہاں کی بہادری ہے۔ پاکستانی ٹی وی چینلز کی سپر سٹار ماورا حسین کی بھارتی فلم کو سرچ کرنے کے لیے گوگل پر ماورا حسین ٹائپ کیا تو گوگل نے اس نام کو پہچاننے سے صاف انکارکر دیا۔ ساتھ ہی یہ مشورہ بھی دے ڈالا کہ آپ ماورا ہوکین سے مل لیجیے۔ لو بھلا یہ بھی کیا بات ہوئی کہ ہم اجنبیوں سے ملتے پھریں مگر پھر سوچا چلو نام ملتا جلتا ہی ہے کیوں نہ بایو گرافی دیکھ لی جاے۔

غضب خدا کا۔ تصویر ماورا حسین کی، معلومات ماورا حسین کی، کام ماورا حسین کا مگر نام ماورا ہوکین کا۔۔۔ گوگل سے اتنی بے ایمانی کی امید نہیں تھی۔ سوچا گوگل سے غلطی ہوئی ہو گی۔ کسی دوست کو اس غلطی سے آگاہ کرنے کا سوچا ہی تھا کہ دل نے انتباہ کیا ارے کیا کر رہے ہو۔ دو چار کالم کیا لکھ لیے خود کو دانشور ہی سمجھنے لگے ہو۔ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔ چلے ہو گوگل کو غلط ثابت کرنے۔ میں سہم گیا۔\"\"

گوگل اور اس کے کروڑوں چاہنے والوں سے معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ گوگل ہمیشہ سے پاکستانیوں سے ایسے ہی کرتا ہے۔ نہیں یقین تو گوگل سے پشاور کے محمد یوسف خان کا پوچھ لیجیے۔ گوگل کمال چالاکی سے انجان بن جاے گا مگر ممبی کے دلیپ کمار کا پوچھو تو گوگل خود اس کا فین نکلے گا۔ گوگل سے پاکستانی اداکارہ مونا لیزا کا ذکر چھیڑو تو آگے سے لیونارڈو دا ونچی کے شاہکار پورٹریٹ مونا لیزا کا ذکر لے کے بیٹھ جاے گا مگر جیسے ہی سارہ لورین کا پوچھو تو باچھیں کھول کر ہنس ہنس کر سینکڑوں پیجز سامنے رکھ دے گا۔ فواد اور ماہرہ کو ابھی سے تنبیہ کر ہا ہوں کہ خود کو گوگل کی کہہ مکرنیوں سے بچا کر رکھیں۔ بعد میں نہ کہنا کہ کسی نے انتباہ نہیں کیا۔۔

ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی مگ ناکام رہا۔ ایک بھی ایسا نام نہیں مل سکا جس نے بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں جا کے \"\"اپنا سرنام اور پہچان بدل لی ہو۔ پریانکا چوپڑا نہ ہی پریانکا ٹیلر بنی اور نہ یہ امیتابھ بچن کو امیتابھ ولسن بننے کی سوجھی۔ کرکٹر حسیب احمد کے دل میں بھی حسیب مورگن بننے کی تمنا نے سر نہ اٹھایا حالانکہ اگر یہ لوگ نام بدل بھی لیتے تو ماہر لسانیات کے ماتھوں پر بل نہ ابھرتے۔

مسلہ مسلمانیت کا ہے یا پاکستانیت کا؟ اگر مسلمانیت ہی اس سب کی جڑ ہوتی تو عامر خان، شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان اور بے شمار خان بالی ووڈ کے بڑے ستارے نہ ہوتے۔ اگر فساد پاکستانیت کی وجہ سے ہوتا تو عمران خان، وسیم اکرم، شعیب اختر اور وقار یونس کے بھارت میں لاکھوں مداح نہ ہوتے۔

مسئلہ احساس کمتری ہے یا کچھ اور فیصلہ آپ خود کیجیے۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments