امریکی عدالت نے ٹرمپ کے مسلم تارکین وطن کی بے دخلی کے فیصلے کو معطل کر دیا


\"\"

نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر پابندی کا شکار ممالک کے مسافروں کو تحویل میں لینے کے خلاف دی امیریکن سول لبرٹیز یونین نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر بروکلین کی عدالت کے جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔

وفاقی عدالت نے سائلین کو فوری ریلیف دیتے ہوئے انتظامیہ کو ایئر پورٹ پر پھنسے افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ امریکی عدالت نے ایئرپورٹس پر روکے گئے تارکین وطن کی بے دخلی فوری طور پر روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد جن کے پاس قانونی دستاویزات ہیں انہیں عارضی طور پر امریکا میں قیام کی اجازت دے دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments