جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو نظر بند کر دیا گیا


\"\"

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید سمیت 5 افراد کو جامع قادسیہ چوبرجی میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والے احکامات پر کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات انتہائی حساس ہیں، اس پر کچھ بات نہیں کر سکتے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم جماعت الدعوۃ کے بارے میں اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ کل تک تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بات سب کو سمجھ لینا چاہیے کہ جماعت الدعوۃ کسی بھی قسم کی تخریبی کارروائی میں شریک نہیں ہے۔ پاکستان کے اندر ہونے والی کسی بھی دہشتگردی کارروائی میں نہ اس نے کبھی حصہ لیا، نہ ہی اس کی حوصلہ افزائی کی اور نہ ہی دہشتگردوں کا ساتھ دیا۔ جماعت الدعوۃ صرف رفاحی اور مذہبی کاموں میں مصروف ہے۔ مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ اگر جماعت الدعوۃ کی قیادت کی سرگرمیاں محدود کی جاتی ہیں، انھیں نظر بند کیا جاتا ہے یا ان کیلئے زنداں کے دروازے کھولے جاتے ہیں تو وہ وسیع تر قومی مفاد میں اسے قبول کریں گے اور میرا نہیں خیال کہ اس پر کسی قسم کا احتجاج کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments