کینیڈا مسجد حملہ: محمد الخادر اور الیگزینڈر بیونسے حراست میں


\"\"

مونٹریال، کیوبک شہر کے ایک افسر نے مسجد پر حملہ کرنے کے شبے میں گرفتار کیے جانے والے دو افراد کی شناخت الیگزینڈر بیونسے اور محمد الخادر کے نام سے ظاہر کی ہے۔ کیوبک پولیس کے مطابق ان میں سے ایک شخص حملہ آور اور دوسرا عینی شاہد سمجھا جا رہا ہے لیکن پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ان میں سے کس کو حملہ آور قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حملے میں چھے افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں سے تفتیش کی جا رہی ہے مگر پولیس نے حملے کا محرک بتانے سے انکار کیا۔ پولیس کے مطابق ان میں سے ایک شخص کو جائے وقوعہ سے ہی گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرے نے اپنی کار سے 911 ایمرجنسی نمبر پر کال کی اور کہا کہ وہ مسلح ہے مگر پولیس سے تعاون کرنا چاہتا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ پولیس کا منتظر ہے کہ وہ اسے گرفتار کر لے۔

کیوبک کے پریمئیر فلپ کولارد نے کہا کہ ’مسلم کمیونٹی اس اس قاتلانہ حملے کا نشانہ تھی‘۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بیان میں کہا کہ ’مسلم کینیڈین ہمارے قومی دھارے کا ایک اہم جزو ہیں اور ان احمقانہ حرکات کی ہمارے معاشرے، شہروں اور ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کینیڈا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام کینیڈین شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور یہ حرکت کرنے والوں اور عدم برداشت پر مبنی کام کرنے والوں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments