منی لانڈرنگ کیس؛ لندن پولیس کا قائد متحدہ کیخلاف کیس دوبارہ کھولنے سے انکار


\"\"

لندن پولیس نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اگر بانی ایم کیو ایم کے خلاف کیس دوبارہ کھلوانا چاہتا ہے تو اسے اس کے لیے اپیل کے ساتھ ٹھوس شواہد بھی پیش کرنا ہوں گے۔اس سے پہلے پاکستانی وزارت داخلہ نے برطانوی محکمہ داخلہ کو مراسلہ بجھوایا تھا جس میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور یہ مقدمہ دوبارہ کھولنے کی درخواست کی تھی جب کہ پاکستان نے برطانیہ سے یہ بھی کہا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف جو شواہد ملے ہیں وہ پاکستان کے ساتھ بھی شیئرکیے جائیں۔

واضح رہے کہ برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تقریباً 4 سال تک بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیں۔ اکتوبر 2016 میں یہ کیس ختم کردیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن پولیس صرف عوامی مفاد کی بنیاد پر کیس  پھرسے شروع کر سکتی ہے لیکن اس کے لیے اسے نئے شواہد اور دلائل چاہیئں ہوں گے۔ پاکستان کے پاس اب یہ راستہ ہے کہ برطانیہ کے پولیس شکایتی کمیشن سے رابطہ کرے اور وہیں کے وکلا کی خدمات حاصل کر کے  خود یہ مقدمہ لڑے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments