میری نظر بندی کے احکامات واشنگٹن سے آئے ہیں، حافظ سعید


\"\"

حکومت پنجاب کی جانب سے نظر بند کیے جانے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ میری نظری بندی کے احکامات اسلام آباد سے نہیں واشنگٹن سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آزادی اور سالمیت کو ہر قیمت پر قائم رکھیں گے کیونکہ پاکستان کی سالمیت ہی کشمیر کی آزادی بن سکتی ہے، پاکستان کو کشمیری عوام کے ساتھ کے کھڑے ہونا چاہیے۔

حافظ سعید نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر نریندر مودی کی جان نہیں چھوٹے گی، ہم 5 فروری کو قومی یکجہتی سے کشمیر ڈے منائیں گے، کشمیر ڈے پر ریلیاں اور سیمینار پہلے سے بڑھ کر ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments