کینیڈا میں مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار


\"\"

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کینیڈا میں مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کرنے والے ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، 27 سالہ الیگزینڈر بیزوناٹی سفید فام اور مقامی یونی ورسٹی کا طالب علم ہے۔ ملزم مسجد میں فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا تاہم بعد میں اس نے خود پولیس کو فون کرکے اپنی گرفتاری پیش کردی۔ ملزم کو کیوبک سٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر 6 افراد کے قتل اور 5 افراد کے اقدام قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مسجد پر حملے کے شبہ میں ایک دوسرے شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں اسے عینی شاہد قرار دے دیا گیا، دوسری جانب ملزم الیگزینڈر کے کلاس فیلوز کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی اور دھیمے مزاج کا شخص تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا کے شہر کیوبک کی مسجد میں فائرنگ سے 6 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔