لیہ میں ٹرک کی اسکول وین کو ٹکر سے سے 7 طلبا سمیت 10 افراد جاں بحق، 11 زخمی


\"\"

لیہ میں فتح پور کے قریب ایم ایم عالم روڈ پر دھند کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر اسکول وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 7 طالب علم، 2 اساتذہ اور وین کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 11 بچے زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments