قومی احتساب بیورو کو کمیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ


\"\"

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں تجویز دی گئی تھی کہ قومی احتساب بیورو کا نام تبدیل کرکے اس کا نام قومی احتساب کمیشن رکھا جائے جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ہے جب کہ نیب میں بھیجے جانے والے مقدمات کی تفتیش کے لئے بھی ایک الگ ادارہ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیرقانون نے بتایا کہ ادارے کے سربراہ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم مشترکہ کمیٹی کے بیشتر ارکان کی رائے ہے کہ ادارے کے سربراہ کا انتخاب عدلیہ سے ہی کیا جائے اور فیصلے کے لئے ارکان نے وقت مانگا ہے۔

زاہد حامد کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب کے مقدمات کی تفتیش کرنے والے ادارے کواکاؤنٹیبلٹی انویسٹیگیشن ایجنسی کا نام دیا جائے گا اور اب مقدمات ایف آئی اے کے بجائے تجویز کردہ ایجنسی کے پاس ہی جائیں گے اور مقدمات کی سماعت احتساب عدالتوں سمیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی کرسکے گا جس کی تقرری متعلقہ ہائی کا چیف جسٹس کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  کمیٹی کے ارکان سے اکاؤنٹیبلٹی انویسٹیگیشن ایجنسی کے دائرہ اختیار کے بارے میں بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔  پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے  آئندہ  اجلاس میں بدعنوانی کی تعریف کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا اور اس میں تبدیلی کا بھی امکان ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments