دہشت گردی کے خلاف متحد رہنا ہو گا: آرمی چیف


\"gen آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں دہشت گردی کےخلاف پیچیدہ جنگ جیتنے کیلئے متحد اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے ، دہشت گردوں کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں مالی معاونت جبکہ شہروں میں موجود ہمدرد پناہ دے رہے ہیں۔ آرمی چیف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس دہشت گردی کے خلاف جنگ انتہائی پیچیدہ قرار ، پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی واضح نشاندہی ، تمام سازشوں کو ناکام بنا کر ملک میں قیام امن کا عزم ، پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی اور افغان امن عمل کا جائزہ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف پیچیدہ جنگ ، غیرمتزلزل عزم اور یکسوئی سے توجہ کی متقاضی ہے ، دہشت گردوں کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے مالی معاونت جاری ہے ، شہروں میں موجود معاونین انہیں پناہ دیتے ہیں۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا کر دہشت گردی ختم کرکے چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اصل اثاثہ ہیں ، اس وقت متحد اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ پورا یقین ہے کہ پاکستان میں امن لانے میں ضرور کامیاب ہوںگے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments