چاغی کے قریب باراتیوں کی 8 گاڑیاں لاپتہ


\"\"

نوشکی کے علاقے قادر آباد کا رہائشی خلیل احمد چاغی سے اپنی دلہن کو لے کر باراتیوں کے ہمراہ واپس آ رہا تھا کہ شدید بارش کے باعث زاروچہ کے صحرائی علاقے میں پھنس کر رہ گئے، باراتیوں سے بھری 8 گاڑیوں میں خواتین اور بچوں سمیت 60 کے قریب افراد سوار ہیں جن کا آخری بار رابطہ گزشتہ روز شام کے وقت ہوا تھا جس کے بعد سے باراتیوں سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔

باراتیوں کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے امدادی کارروائیوں کے لئے فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے جب کہ علاقے میں شدید خوف و ہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments