اعتذار


\”ہم سب\” کی کوشش ہے کہ اس ویب سائٹ پر چھپنے والا ہر مضمون اعلی ترین صحافتی اقدار کا مظہر ہو اور اس ضمن میں  ادارتی ٹیم پر ممکن احتیاط برتتی ہے۔ ہمارے لیے یہ اخلاقی ساکھ ہمارا واحد اثاثہ ہے۔ کل “ہم سب” پر  محترمہ شنیلہ عمار سکندر کی ایک تحریر \”شاباش پیمرا۔۔۔۔ شاباش ابصار عالم\” شائع ہوئی جس میں ہمارے محترم دوست اور صحافی جناب روف کلاسرا سے متعلق ایک خبر کا حوالہ دیا گیا۔ بعد ازاں کلاسرا صاحب کے توجہ دلانے پر مصنفہ نے اعتراف کیا کہ خبر کا حوالہ درست نہیں تھا۔

ہم سب کی ادارتی ٹیم اس نادانستہ سہو پر شرمندہ ہے اور روف کلاسرا صاحب کی دل آزاری پر ان سے معذرت چاہتی ہے۔ مذکورہ کالم ویب سائٹ سے فوری طور پر ہٹا لیا گیا ہے.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments