پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج یوم یکجہتی کشمیرمنایا جائے گا


\"\"

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج ملک کے کونے کونے میں سیمینارز اور ریلیاں کا اہتمام کیا جائے گا، وزارت امور كشمیر اور پارلیمنٹ كی قومی كشمیر كمیٹی كے ممبران اس موقع پر اسلام آباد میں واقع اقوام متحدہ كے دفتر میں مسئلہ كشمیر کے بارے میں پاكستانی موقف پر مبنی یاداشت جمع كرائیں گے، قرار داد میں اقوام متحدہ سے مطالبہ كیا جائے گا كہ وہ مسئلہ كشمیر كے حل كے لئے 49-1948 كی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد كو یقینی بنائے اور اس مسئلہ كے حتمی فیصلہ كرنے كے لئے اقدامات كئے جائیں۔ قرارداد پارلیمنٹ كی كشمیر كمیٹی كے اركان اعجاز الحق، ملك شاكر بشیر اعوان، شكیلہ خالد لقمان اور عبدالوسیم پر مشتمل كمیٹی پیش كرے گی، اس موقع پر حریت كانفرنس كے قائدین بھی اقوام متحدہ كے دفتر میں یادادشت پیش كریں گے۔

یوم یكجہتی كشمیر كے موقع پر مظفر آباد كوہالہ پل پر كشمیریوں سے یكجہتی كیلئے انسانی ہاتھوں كی زنجیر بنائی جائے گی جس میں قومی کشمیر كمیٹی كے ممبران چوہدری محمد طفیل اور اظہر قیوم نارا شریک ہوں گے اس کے علاوہ ملک كی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں كے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں مختلف مذہبی، سیاسی اور حریت كانفرنس كی تنظیموں اور سول سوسائٹی كی جانب سے كشمیری عوام سے اظہار یكجہتی كے لئے سیمینارز ، كانفرنسز اور ریلیوں كا اہتمام كیا گیا ہے جب كہ پریس كلب میں بھی سیمینار اور ریلیز كا اہتمام كیا گیا ہے۔

یوم یكجہتی كشمیر ملك بھر كی طرح كراچی میں بھی منایا جائے گا شہر بھر میں ریلیاں نكالی جائیں گی اور جلسے و سیمینار منعقد ہونگے۔ جماعت اسلامی كراچی كے تحت “یوم یكجہتی كشمیر ” كے موقع پر سہہ پہر جیل چورنگی  سے مزار قائد نیو ایم اے جناح روڈ “یكجہتی كشمیر ریلی ” منعقد ہو گی۔ تحریك آزادی جموں كشمیر كے تحت یكجہتی كشمیر كارواں آج منعقد ہوگا۔ حسن اسكوائر سے شاہراہ كشمیر تك كارواں كی قیادت جماعۃ الدعوۃ كراچی كے مسئول ڈاكٹر مزمل اقبال ہاشمی و دیگر رہنما كریں گے۔ كارواں كے اختتام پر شاہراہ كشمیر پر جلسہ عام سے مذہبی، سیاسی و كشمیری جماعتوں كے رہنماءخطاب كریں گے جب کہ شہر كے مختلف مقامات سے گاڑیوں اور موٹر سائیكلوں پر مشتمل قافلے دوپہر2 بجے حسن اسكوائر پہنچیں گے جہاں سے كشمیر كارواں كا آغاز ہوگا جس كے اختتام پر شاہراہ كشمیر پر بڑا جلسہ منعقد ہوگا۔

سنی تحریك اور تحفط ناموس رسالت كونسل كے زیراہتمام یكجہتی كشمیر ریلی دوپہر 2 بجے مزار عالم شاہ بخاری جامع كلاتھ سے كراچی پریس كلب تک نكالی جائے گی ۔ریلی كی قیادت سربراہ سنی تحریك علامہ بلال سلیم قادری ،مفتی انعام المصطفیٰ ، فرحان اقبال نقشبندی ،علامہ خلیل الرحمان چشتی و دیگر علما ءكرام كریں گے۔ تحریک لبیك یا رسول اللہ كراچی ڈویژن كے زیر صبح ساڑھے 11 بجے جامع مسجد بہار شریعت بہادرآباد كراچی سے ریلی كا آغاز اور اختتام دوپہر 2:15بجے كراچی پریس كلب پرہوگا جس كی قیادت سندھ كے امیر غلام غوث بغدادی اور كراچی كے امیر سید زمان علی جعفری كریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments