مسجد میں عورت- تین مناظر


\"inam-rana\"

پہلا منظر
میں اور زوجہ ماجدہ بوڈاپسٹ، ہنگری میں ان کی ایک غیر مسلم دوست کے گھر ٹھہرے ہوئے تھے کہ مجھے جمعہ پڑھنے کا شوق چڑھا۔ اس بیچاری نے ڈھونڈ دھانڈ کر ایک مسجد کا نمبر نکالا اور رستہ سمجھنے کو فون کیا۔ یک دم اس کا رنگ بدل گیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ مسجد والے صاحب نے کہا تھا کہ تم نہیں آ سکتی ہو، عورتیں منع ہیں۔ خیر وہ مجھے مسجد لے گئی مگر سارا دن کہتی رہیں ’وہ بہت زیادہ بدتمیز تھا‘۔

دوسرا منظر
مراکش کی ایک ویران سی مسجد میں داخل ہوے تو کسی نے آؤٹ آؤٹ کہہ کر میری نومسلم بیگم کو باہر نکلنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلمان ہوں، اس نے کہا پھر بھی آؤٹ۔ زوجہ ماجدہ نے اگلے کئی گھنٹے رو رو کر کہا ’تم لوگ کبھی بھی مجھے مسلمان نہیں مانو گے‘۔

تیسرا منظر

استنبول نیلی مسجد میں عورتیں بھری پڑی تھیں۔ ایک چبوترے پہ صرف عورتیں نماز پڑھتی تھیں اور کئی غیر مسلم مرد و عورت ایک مخصوص حصہ کے علاوہ ساری مسجد میں پھرتے تھے۔ ایک کھڑکی پہ لکھا تھا، ’اسلام کے متعلق معلومات حاصل کریں‘۔ کھڑکی پر پانچ چھ عورتیں معلوماتی کتابچے مانگ رہی تھیں۔

\"BlueMosqueFromAfar\"

انعام رانا

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

انعام رانا

انعام رانا لندن میں مقیم ایک ایسے وکیل ہیں جن پر یک دم یہ انکشاف ہوا کہ وہ لکھنا بھی جانتے ہیں۔ ان کی تحاریر زیادہ تر پادری کے سامنے اعترافات ہیں جنہیں کرنے کے بعد انعام رانا جنت کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ فیس بک پر ان سے رابطہ کے لئے: https://www.facebook.com/Inamranawriter/

inam-rana has 36 posts and counting.See all posts by inam-rana

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments