یوم کشمیر پر ملک بھر میں ریلیاں :انسانی ہاتھوں کی زنجیر


\"\" یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری قوم مظلوم کشمیریوں کی آواز بن گئی۔ دن کے آغاز پر مظفر آباد میں سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے ریلیاں نکالیں اور جلسے کئے۔ خواتین اور بچوں نے برہان وانی چوک تک ریلی نکالی۔ کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے راستوں کوہالہ، برار کوٹ اور منگلا میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ پاکستا ن اور آزاد کشمیر کے سنگم منگلا پل پر 9 بجکر 55 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ فیصل آباد میں کئی ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکا نے بھارتی بربریت کے خلاف نعرے لگائے۔ پشاور میں بھی مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکال کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ملتان میں نکالی گئی ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔ سیالکوٹ میں ہندو اور مسیحی برادری بھی کشمیریوں کی آواز بنی رہی۔ چنیوٹ میں جماعت اسلامی کی ریلی میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ وہاڑی میں رکشہ یونین، بہاولنگر میں ایپکا اور صادق آباد میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے بھی ریلیاں نکالیں۔ نواب شاہ، چھاچھڑو، دالبندین اور ڈیرہ بگٹی کے عوام بھی کشمیریوں کے لئے حق خود ارادیت کا مطالبہ کرتے رہے۔ سکردو میں برف باری بھی عوام کا جذبہ سرد نہ کر سکی۔ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments