ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کراچی پہنچ گئے


\"\"ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کراچی پہنچ گئے۔ ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے سرگرم رہنما اور بانی رکن کچھ عرصہ قبل خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر کے بیرون ملک چلے گئے تھے۔ سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ان پر جتنے بھی مقدمات دائر ہیں وہ ان کا سامنا کریں گے اور اس سلسلے میں اپنے وکلا سے رابطہ کریں گے تاکہ قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ سلیم شہزاد کو ماضی میں ایم کیو ایم سے بھی نکال دیا گیا تھا اور ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے سلیم شہزاد کی واپسی کے موقع پر امید ہے کہ وہ یا تو پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوجائیں گے یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ کسی نئی پارٹی کے قیام کا اعلان بھی کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments