بہاولنگر میں پی پی رہنما شوکت بسرا فائرنگ سے زخمی، ساتھی جاں بحق


\"\"

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شوکت بسرا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ فائرنگ میں شوکت بسرا کا پی اے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شوکت بسرا ہارون آباد میں ریلی میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں ان کی سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی ہوگئی، جس نے بڑھ کر پہلے ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ کے تبادلے کی شکل اختیار کرلی، مخالفین کی فائرنگ سے شوکت بسرا اور ان کا پی اے امتیاز شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال ہارون آباد پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امتیاز دم توڑ گیا جب کہ شوکت بسرا کو انتہائی نگہداشت کےوارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی ہے جب کہ علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نا ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments