امریکی شہریوں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار جج اور عدالتی نظام ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ


\"\"

امریکی عدالت کی جانب سے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی بحال کرنے کی اپیل مسترد ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدلیہ کو ہی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹرمپ نےجج کو نشانے پر رکھ لیا اورٹوئٹس میں کہا یقین نہیں آتا کہ ایک جج ملک کو خطرے سے دوچار کر سکتا ہے، عدالتیں امریکا آنے والوں کی جانچ پڑتال کا نظام مشکل بنا رہی ہیں، اگرکوئی پیش آیا تو اس کے ذمہ دار جج اور عدالتی نظام ہو گا۔

Donald J. Trump
✔@realDonaldTrump
Just cannot believe a judge would put our country in such peril. If something happens blame him and court system. People pouring in. Bad!

1:39 AM – 6 Feb 2017

Donald J. Trump
✔@realDonaldTrump
I have instructed Homeland Security to check people coming into our country VERY CAREFULLY. The courts are making the job very difficult!

1:42 AM – 6 Feb 2017

دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد امریکا میں تارکین وطن کی آمد  جاری ہے، عدالت کی جانب سے ہوم لینڈ سکیورٹی کو امریکا آنے والوں کی بہت احتیاط سے جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی  گئی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں ریاست کیلی فورنیا کی انتظامیہ پر غصہ نکالتے ہوئے انہیں تارکین وطن کی آمد نہ روکنے پر وفاقی فنڈز نہ دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ٹرمپ نے مسلم ممالک پر لگائی گئی سفری پابندی کے احکامات واپس لے لئے

کیلی فورنیا کے سینیٹرز نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے صدارتی احکامات کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا تھا اور پناہ گزینوں کو ریاست بھر میں پناہ دینے کے لئے سینیٹ میں کام تیز  بھی کر دیا تھا۔

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام صدر ٹرمپ کی صاف گوئی کو پسند کرتے ہیں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔