کراچی میں افغان قونصل خانے میں گارڈ کی فائرنگ سے سفارت کار جاں بحق،پولیس


\"\"

کراچی کے علاقے کلفٹن میں افغان قونصل خانے کے اندر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ذکی ادو کے نام سے ہوئی ہے جو افغان قونصل خانے کا تھرڈ سیکرٹری بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اور فائرنگ کرنے والا گارڈ افغان شہری راحت اللہ ہے جسے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ نے فائرنگ افغان قونصل خانے کی لابی میں کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments